6 مارچ 2017 - 20:02
ایرانی عوام دشمنوں کے ہر طرح کے اقدامات اور خطرات کے مقابلے میں مکمل سنجیدہ ہیں

ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایرانی عوام تمام شعبوں خاص طور سے آزاد سمندروں میں اپنے مفادات کے دفاع کے لئے دشمنوں کے ہر طرح کے اقدامات اور خطرات کے مقابلے میں مکمل سنجیدہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اراکین نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایرانی عوام تمام شعبوں خاص طور سے آزاد سمندروں میں اپنے مفادات کے دفاع کے لئے دشمنوں کے ہر طرح کے اقدامات اور خطرات کے مقابلے میں مکمل سنجیدہ ہیں۔

ایران کی مجلس شورائے اسلامی یعنی پارلیمنٹ کے اراکین نے اتوار کے روز ایک بیان میں ایرانی بحریہ کی ولایت پچانوے فوجی مشقوں کے انعقاد کی قدردانی کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ان فوجی مشقوں میں ایرانی بحریہ کے جوانوں نے نئے طریقوں اور جدید ٹیکنالوجی نیز مختلف قسم کے نئے ہتھیاروں کا استعمال کر کے اس بات کو واضح کر دیا کہ وہ دشمن کے ہر طرح کے خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی بحریہ کی ولایت پچانوے فوجی مشقیں آبنائے ہرمز سے لیکر، بحیرہ عمان، شمالی بحر ہند اور آبنائے باب المندب کے دو ملین مربع کلو میٹ کے علاقے میں، دس ڈگری کے مدار میں منعقد ہوئی تھیں۔

ان فوجی مشقوں کا مقصد علاقے کے ملکوں کو ایران کے امن و دوستی کے پیغام کی منتقلی، دفاعی توانائی میں اضافہ، بحری دہشت گردی کا مقابلہ اور علاقائی سلامتی کی سطح بڑھانا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169